برازیل میں گلوبل ساؤتھ یوتھ فیس ٹو فیس میڈیا انیشی ایٹو کا اجراء

    ریو ڈی جنیرو(یواین پی)چائنا میڈیا گروپ نے جی 20 یوتھ سمٹ (وائی 20) اور برازیل کے ایوان صدر کے جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ مل کر ریو ڈی جنیرو میں ''گلوبل ساؤتھ'' یوتھ فیس ٹو فیس میڈیا ایکشن کا آغاز کیا اور’’انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ساؤتھ‘‘ نیشنل میڈیا انیشی ایٹو ''جاری کیا، جس کی 74 ممالک کی 215 میڈیا تنظیموں نے حمایت اور شرکت کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور برازیل کے ایوان صدر کے نیشنل یوتھ سیکرٹری ڈوس سانتوسنو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔برازیل، ارجنٹائن، میکسیکو اور دیگر ممالک سے سیاست، میڈیا، ثقافت اور کھیلوں کے حلقوں، تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور کاروباری حلقوں کے تقریباً 200 نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔