لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران اگر کسی تعمیراتی مقام پر غفلت یا حفاظتی اقدامات میں کوتاہی سامنے آئی تو افسر اور ٹھیکیدار دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔سیکرٹری ہائوسنگ نے مصری شاہ، چمڑہ منڈی اور ریلوے سٹیشن کے اطراف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔نیسپاک حکام کو ہدایت دی گئی کہ تمام تعمیراتی مقامات پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر کام کی رفتار اور معیار کا مشاہدہ کریں،جبکہ تعمیراتی سائٹس پر اردو میں واضح سائن بورڈز آویزاں کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔