22اضلاع میں مفت وائی فائی فعال

پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی کا دائرہ بڑھ گیا،لاہور سمیت 22 اضلاع کے 710 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی 
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔ لاہور میں 230 سے بڑھا کر 430 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔ سیف سٹی کی جانب سے مفت انٹرنیٹ سروس کو پنجاب کے 11 اضلاع سے بڑھا کر 22 اضلاع تک فعال کر دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب کے 22 اضلاع میں 710 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک میں سروس فعال، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔ فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا۔ وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائے گا۔ اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین نے 905 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے۔ فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے، ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں