دبئی (آئی ا ین پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بس سٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز کر دیاگیا۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دبئی کے چار بس سٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔آر ٹی اے کے مطابق، یہ سروس ابتدائی طور پر ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس سٹیشنوں پر فعال کی جائے گی۔ اس کے بعد اسے دبئی کے دیگر بس سٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔