اسلام آباد میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد (آئی ا ین پی)اسلام آباد میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ تاخیرکا شکار ہو گیا، ڈیڈ لائن کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اسلام آباد میں مفت انٹرنیٹ  فراہمی کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔اسلام آباد میں مفت وائی فائی منصوبے کی تکمیل کیلئے تیس دسمبر دوہزار پچیس کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو تیس وائی فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ ڈیڈ لائن گزرے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا مگر اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کے اعلان کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔