لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں 200سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ سپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔