چک نمبر 42-فور ایل میں آصف نے ساتھیوں سے ملکر نسیم کوموت کے گھاٹ اتارا
مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھلاکر گلہ دبا کر ماراگیا، خاوند سمیت 3 افراد پر قتل کا مقدمہ
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں مبینہ گھریلو رنجش پر خاوند نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے بیوی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 75-ڈی کی رہائشی نسیم بی بی کی شادی 6 سال قبل چک نمبر 42-فور ایل کے رہائشی آصف سے ہوئی تھی، جن کے ہاں 2 بچے بھی پیدا ہوئے۔ گزشتہ روز آصف نے اپنے ساتھیوں مشتاق اور ڈاکٹر ابرار کے ساتھ مل کر نسیم بی بی کو مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھلائیں اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزموں نے لاش کو کچھ دیر تک چھپائے رکھا تاہم اطلاع ملنے پر تھانہ شاہ بھور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے تینوں نامزد ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر قتل کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔