شاہدرہ میں فیملی شادی میں گئی ہوئی تھی چور نقدی ، زیورات لے اڑئے، شہری موٹر سائیکل بھی گنوا بیٹھے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیاشاہدرہ کے علاقے میں گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔نامعلوم چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے۔چور شہری احسن کے گھر سے 5 لاکھ نقدی، زیورات ودیگر اشیاء لے گء یپولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی فیملی شادی کی تقریب کیلئے گئی تھی،نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ ٹاون شپ میں ہاشم سے 2لاکھ 85 ہزار روپے موبا?ل فون اور دیگر سامان,گجرپورہ میں جمشید سے 2 لاکھ70ہزار نقدی اور موبائل فون۔غازی ?باد میں وقار سے اڑھا?ی لاکھ مالیت کی موٹرسا?یکل نقدی اور موبائل ہزار فون,لوہاری گیٹ میں ممتاز سے 2لاکھ20ہزار اور موبائل فون۔مانگامنڈی میں اشعر سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. باٹا پور اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ سمن ?باد مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔