لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر رکشہ چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی رکشہ چور گینگ کو گرفتار کرلیاملزمان میں سرغنہ ارشد اور شیر زمان شامل ہیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضاکے مطابق ملزمان سے چوری کیا ہوا چنگچی رکشہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، نقدی،2 پستول اور گولیاں برامد کر لی گئی ملزمان کا مختلف علاقوں میں نقب زنی کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا متحرک رکشہ چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں