فراری کی نئی شاہکار سپر کار "ڈیٹونا ایس پی تھری" کیلیفورنیا میں متعارف، نیلامی سے حاصل رقم بچوں کی فلاح پر خرچ ہوگی

فراری کی نئی شاہکار سپر کار

دنیا کی معروف اور پرتعیش آٹو کمپنی فراری نے کیلیفورنیا میں رواں سال کی سب سے جدید، طاقتور اور نایاب سپر کار "ڈیٹونا ایس پی تھری" متعارف کرا دی ہے۔

یہ ماڈل تکنیکی جدت، رفتار اور خیراتی مقصد کے منفرد امتزاج کا حامل ہے۔

قیمت اور پس منظر:
یہ گاڑی 2.25 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 65 کروڑ پاکستانی روپے) میں متعارف کرائی گئی ہے۔فراری نے اس سے قبل 2021 میں ڈیٹونا ایس پی تھری کا پہلا ماڈل پیش کیا تھا، اور اب اس نئے ماڈل کو عالمی سطح پر پیش کیا گیا ہے۔

گاڑی کی نمایاں خصوصیات:
انجن: V12 انجن جو گاڑی کو محض 2.8 سیکنڈ میں 0 سے 97 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچاتا ہے۔ڈیزائن: انتہائی جدید اور ایروڈائنامک ڈیزائن، باڈی کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے جو گاڑی کو ہلکا اور تیز رفتار بناتا ہے۔ٹائر: پہلی بار مکمل ریسنگ کے لیے تیار کردہ ٹائر استعمال کیے گئے ہیں، جو ری سائیکل ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ہیں اور دوبارہ قابلِ استعمال ہیں۔
خیراتی پہلو:
ڈیٹونا ایس پی تھری کی اس ماڈل کو نیلام کرنے کا مقصد صرف نمائش یا منافع نہیں بلکہ ایک خیراتی مشن ہے۔ اس سپر کار کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم "سیو دی چلڈرن" (Save the Children) جیسی عالمی تنظیم کو دی جائے گی، جو بچوں کے تحفظ، تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔یہ اقدام فراری کی جانب سے سماجی ذمے داری کے تحت ایک مثبت پیغام ہے کہ لگژری اور فلاح کو ایک ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔