بیجنگ(آئی این پی )چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم یعنی پہلے سپر ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ، جو چین میں ہی موجود اس وقت دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم سے 3 گنا زیادہ توانائی فراہم کرسکے گا۔یہ سپر ڈیم تبت میں دریائے یارلنگ سانگبو پر تعمیر کیا جائے گا جو بھارت میں جاکر برہما پترا کہلاتا ہے۔اس ڈیم کی تعمیر پر 167.8 ارب ڈالرز خرچ ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ یا انفرا اسٹرکچر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔