چین میں دنیا کے پہلے ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز

لاہور(نیٹ نیوز )چین کے شہر بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں روبوٹس نے ایتھلیٹکس ریسز، فٹبال میچز اور ڈانس پرفارمنسز کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔یہ مقابلے 15 اگست سے 17 اگست تک جاری رہیں گے، جس میں 16 ممالک کی 280 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 26 اقسام کے مقابلے شامل ہیں، جن میں مسابقتی کھیل، پرفارمنس اور دیگر  سرگرمیاں شامل ہیں، تین روزہ مقابلوں میں کل 487 میچز ہوں گے۔مقابلوں میں روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ خصوصی چیلنجز بھی رکھے گئے ہیں، جیسے دوائیں ترتیب دینا، مواد سنبھالنا اور صفائی کی خدمات فراہم کرنا۔اس ایونٹ کا مقصد مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔شرکاء  میں امریکا، جرمنی اور برازیل سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ چین کی معروف روبوٹکس کمپنیاں یونی ٹری اور فورئیر بھی حصہ لے رہی ہیں۔ چین میں دنیا کا پہلا ’ہیومینائیڈ روبوٹ مال‘ کھل گیا