ماسکو، کیف (آئی این پی )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہ راست ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صرف سربراہانِ مملکت کی سطح پر ہونے والی ملاقات ہی حقیقی اور دیرپا امن کی ضمانت دے سکتی ہے۔دوسری طرف ماسکو نے جواب دیا ہے کہ ایسی ملاقات اسی صورت ممکن ہے جب دونوں ممالک کے وفود ابتدائی طور پر کسی مشترکہ نکات پر متفق ہو جائیں۔