یہ صرف ایک ڈرامائی کوشش ہے، یوکرین مکمل اور حقیقی جنگ بندی کے لیے تیار ہے،صحافیوں سے گفتگو
کیف،ماسکو (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والی دوسری جنگِ عظیم کی تقریبات کے دوران تین دن کی عارضی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ۔زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک ڈرامائی کوشش ہے، جبکہ یوکرین مکمل اور حقیقی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دو یا تین دن میں جنگ کے خاتمے کا کوئی عملی منصوبہ بنانا ممکن نہیں، یہ صرف پیوٹن کا ڈرامائی اقدام ہے۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہم ایسی دکھاوے کی چالوں کا حصہ نہیں بنیں گے جو صرف پیوٹن کو تنہائی سے نکالنے اور ایک خوشگوار تاثر دینے کے لیے ہیں ۔ادھر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ جنگ بندی کیف کی امن کی سنجیدگی جانچنے کی کوشش ہے۔