یوکرینی حکومت کے نمائندے دیگر ممالک کے سربراہان کے بارے میں ناقابل قبول بیانات دے رہے ہیں،دمتری پیسکوف
ماسکو(آئی این پی آماسکو نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بیان کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکا کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صدر زیلنسکی کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا جس میں انکا کہناتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسی غلط معلومات کی دنیا میں رہ رہے ہیں جو روس کی بنائی ہوئی ہے۔ پیسکوف نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں سے یوکرینی حکومت کے اکثر نمائندے دیگر ممالک کے سربراہان کے بارے میں ناقابل قبول بیانات دے رہے ہیں۔امریکا کے ساتھ روس کے حالیہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روس امریکا کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے۔