بانی کو کون سے سرخاب کے پر لگ گئے کہ ان کو جیل میں سہولتیں دی جائیں، لیگی رہنما کابیان
فیصل آباد(آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عوام کیلئے باہر نہیں نکل رہے، اپنی سہولتوں کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی پر منشیات کا کیس بنایا، مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، نوازشریف تو لندن سے عدالتوں کا سامنا کرنے پاکستان آئے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی،ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بانی کو کون سے سرخاب کے پر لگ گئے کہ ان کو جیل میں سہولتیں دی جائیں۔