وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجا ب مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں
پی ٹی آئی سمیت کئی سیاسی جماعتیں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں
فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چودھری عابد شیرعلی نے کہا ہے ہمیں احتجاج کرنے والوں کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں‘ پیٹرولیم مصنوعات ہمیں درآمد کرنی پڑتی ہیں ‘حکومت مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خرید کر عوام کو کم ریٹ پر مہیا کر رہی ہے‘ موجودہ حکومت جلد مہنگائی پر قابو پائے گی۔ ن خیالات کا اظہار سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی نے چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول کے آفس میں تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا ملک پہلے ہی حالت جنگ میں ہے اور پی ٹی آئی سمیت کئی سیاسی جماعتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں‘ ان کی ان حرکتوں سے ملک میں مزید بحرانی کیفیت پیدا ہو گی اور عام آدمی متاثر ہو