ووٹ رازداری کی خلاف ورزی پر عابد شیرعلی کا غیر مشروط معافی نامہ جمع

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹر عابد شیر علی کے خلاف ووٹ کی شناخت ظاہر کرنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو سینیٹرعابد شیر علی کیخلاف ضمنی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کیخلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے موقع پر عابد شیر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اس موقع پر ان کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی غیر مشروط معافی مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے اور نہ ہی کروائی ہے اس موقع پر عابد شیر علی کی جانب سے  ووٹ کی رازداری کے خلاف ورزی پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔