قیدیوں کو دیسی مرغے کی یخنی ملتی ہے نہ ورزش کی سہولت، عمران خان کے پاس 5 کمرے اور مشقتی ہے
جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا اس طرح ہوں تو پتہ چلے جیل کسے کہتے ہیں :میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے عمران خان تو اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہے ہیں، انہیں سبی جیل میں پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتا چلے کہ جیل کسے کہتے ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دیگر قیدیوں کو دیسی مرغے کی یخنی ملتی ہے نہ ورزش کی سہولیات، عمران خان کے پاس 5 کمرے ہیں، مشقتی ہے، وہ تو انجوائے کر رہے ہیں، ان کو سبی جیل میں پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتا چلے کہ جیل کسے کہتے ہیں۔