نیتن یاہو نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی

نیتن یاہو نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے رضامندی دے دی ہے۔

 یہ اعلان ان کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔غزہ امن بورڈ میں مختلف ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے، اور اس کا مقصد غزہ کی بحالی اور امن کے اقدامات کی نگرانی کرنا ہے، حالانکہ بورڈ کے چارٹر میں دائرہ کار صرف غزہ تک محدود نہیں ہے۔اس سے قبل امریکا نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کو بھی اس امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جنہوں نے اس دعوت کو قبول کر لیا۔ بعد ازاں آذربائیجان نے بھی اس میں شرکت کی رضامندی ظاہر کی۔

مزید برآں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس سے عالمی سطح پر اس بورڈ میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور غزہ کے لیے عالمی تعاون کو تقویت ملے گی۔یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کے لیے متعدد ممالک کے سربراہان کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔