اسرائیل نے امریکی بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

اسرائیل نے امریکی بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ اقدام میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے حالیہ دورۂ واشنگٹن کے دوران صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے بورڈ آف پیس میں اسرائیل کی رکنیت سے متعلق دستاویز پر دستخط کیے۔ ملاقات کے بعد جاری تصاویر میں نیتن یاہو اور روبیو کو دستخط شدہ دستاویز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں عارضی انتظامی امور کی نگرانی اور بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی مدد کرنا ہے۔ بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، جس میں غزہ کی تعمیر نو پر غور کیا جائے گا۔

ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی غیر ملکی بورڈ کی جانب سے علاقے کے انتظامی معاملات کی نگرانی نوآبادیاتی طرز کی یاد دلاتی ہے، اور بورڈ میں کسی فلسطینی نمائندے کی غیر موجودگی بھی تنقید کا باعث بنی ہے۔غزہ میں اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔