امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور ویزہ پابندیوں کی دھمکی کے بعد، کولمبیا نے امریکا سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو واپس قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل، کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے امریکا سے ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان افراد کو باوقار طریقے سے واپس بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد، کولمبیا نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے امریکا سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو واپس قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اس پیشرفت کے بعد، امریکا نے کولمبیا کے خلاف تجارتی ٹیرف اور ویزہ پابندیوں کے اقدامات کو معطل کر دیا ہے۔