رائس ملز، بھٹے ، تکہ کباب مراکز سموگ میں اضافے کا سبب

زہریلے دھوئیں سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا، نوٹس لینے کا مطالبہ 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)رائس ملز، بھٹے اور تکہ کباب والے سموگ میں اضافے کا سبب بن گئے۔ رائس ملز بھٹوں کی چمنیوں اور تکہ کباب کے کوئلوں سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے سانس لینا محال ہو گیا۔ ساہیوال اور اس کے مضافات میں موجود رائس ملز اور بھٹوں کی چمنیوں سے اْٹھنے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے شہر اور اس کے گردو نواح میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ باہر والا اڈا،مزدور پلی،ہائی سٹریٹ،جوگی چوک پر تکہ کباب والے سرشام ہی کو نکلے جلا لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ ساہیوال میں ملز کے زہر یلے دھوئیں کیوجہ سے علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار ہیں اس کے علاوہ بھٹوں اور رائس ملز سے اْٹھنے والے زہریلے دھوئیں کیوجہ سے سانس کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ سموگ کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔