تکہ ہا ئوس سے ہرن، 11 مرغابیاں بر آمد

سپیشل سکواڈ کی وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں کارروائی ،ہوٹل انتظا میہ کا حملہ ، جانور چھین کر فرار ،ایک ملزم گرفتار 
 لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ جنگلی حیات نے جنگلی جانوروں اور پرندوں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔محکمہ وائلڈ کے سپیشل سکواڈ کی وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی سامنے آئی ،تکہ ہا ئوس پر چھاپہ مار کر 1 پاڑہ ہرن، 11 مرغابیاں اور 9 لالیاں بر آمد کر لیں۔سپیشل سکواڈ کی ٹیم پر ہوٹل انتظا میہ نے حملہ کیا، اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ملزم اظہر منظور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔