گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگومنڈی اور گردونواح میں رائس ملز،اینٹوں کے بھٹے اورتکہ کباب والے سموگ میں اضافے کاسبب بننے لگے۔رائس ملز،بھٹوں کی چمنیوں اورتکہ کباب کے کوئلوں سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے شہریوں کیلئے سانس لینامحال ہوگیا۔ شہریوں اے ایم اعجاز،حاجی شاہین،ندیم بھٹی،رانانصیراحمد،محبوب عالم ودیگرنے بتایاکہ جملیراروڈ،بوریوالاروڈ،اڈاشاہ جنید،شیخ فاضل روڈ ،اڈاکوارٹرپرموجودرائس ملزکی چمنیوں کی اونچائی انتہائی کم ہے، ان سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے علاقہ مکین شدیداذیت کاشکارہیں۔