افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ ، سیکیورٹی صورتحال انتہائی سنگین

 چینی شہری سرحدی علاقوں کو جلد از جلد چھوڑ دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے
دوشنبے(آئی این پی) چین کے تاجکستان میں قائم سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر حالیہ جھڑپ کے بعد سیکیورٹی صورتحال انتہائی سنگین اور پیچیدہ ہو چکی ہے۔ سفارت خانے نے چینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کو جلد از جلد چھوڑ دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے