صدر اما م علی رحمن کا مسئلے کے حل اور دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کا حکم
دوشنبے (آئی ا ین پی )تاجکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہمسایہ ملک افغانستان سے کئے گئے 2 حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ،تاجک صدر نے مسئلے کے حل اور دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی صدارتی پریس سروس کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ صدر امام علی رحمن نے صورتحال پر تبادلہ خیال اور سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور کے لئے اپنے سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر امام علی رحمن نے افغان شہریوں کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کی سخت مذمت کی اور مسئلے کے حل اور دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا، افغان حکام کی جانب سے تاجک بیان پر فوری ردعمل موصول نہیں ہوا