اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے ارکان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ امیر العظیم کا انتقال ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور جماعت اسلامی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے