امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمن انتقال کر گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا انتقال پر دکھ کا اظہار ،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
کراچی(آئی این پی )امیر تبلیغی جماعت استاذ الحدیث و استاذ العلما امام التصوف، حضرت مولانا نذرالرحمن   انتقال کر گئے۔مولانا نذرالرحمن   2018 سے امیر تبلیغی جماعت کے منصب پر فائز تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمن کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نذر الرحمن نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی دین اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔