نمازِ جنازہ منصورہ، لاہور میں ادا کی گئی، رہنماؤں، کارکنان دیگر افراد نے شرکت کی
لاہور ( آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور معروف دینی و سیاسی رہنما حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل اور صاحبِ فراش تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حافظ محمد ادریس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، دعوتی اور جماعتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی حافظ محمد ادریس کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبر کی دعا کی۔ جماعت اسلامی کے مطابق حافظ محمد ادریس مرحوم کی نمازِ جنازہ منصورہ، لاہور میں ادا کی گئی ، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی ۔