15 فروری تک بلدیاتی قانون واپس ورنہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے حافظ نعیم الرحمن

ریفرنڈم کے تاحال مرتب نتائج میں 99.7 فیصد عوام نے بلدیاتی قانون کو مسترد کیا ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، شکست خورہ سیاسی پارٹیاں ہیں
گْل پلازہ آتشزدگی نے ونڈر بوائے بلاول اور پی پی کی کارکردگی آشکار کردی: امیر جماعت اسلامی پاکستان کی پریس کانفرنس 
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پندرہ فروری تک جمہوریت دشمن بلدیاتی قانون واپس لے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون پر تاحال پندرہ لاکھ نتائج مرتب ہوئے ہیں جن کے مطابق ننانوے اعشاریہ سات فیصد لوگوں نے کالے قانون کو مسترد کیا، صوبہ بھر میں نتائج کو مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا ، جماعت اسلامی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ، ضلعی تنظیموں کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کی مدت میں توسیع کی بھی اپیل کی جارہی ہے۔ پندرہ فروری تک بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا‘ حافظ نعیم الرحمن نے گلْ پلازہ آتشزدگی واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے واقعہ کو سندھ اور کراچی کی بلدیاتی حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور یکم فروری کو کراچی کے مسائل پر اور صوبہ پر مسلط حکمرانوں کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بڑی سیاسی پارٹیاں ہونے کی دعویدار ہیں تاہم یہ پارٹیاں دو خاندانوں اور چند چودھریوں اور وڈیروں پر مشتمل ہیں، دونوں قومی انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئیں مگر انہیں زبردستی مسلط کردیا گیا۔ دونوں جمہوریت دشمنی کررہی ہیں ،