کوئٹہ:پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں

فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا:ریسکیو حکام
کوئٹہ (آئی این پی )کراچی کے بعد کوئٹہ میں  پرنس روڈ پر واقع 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں بھی  شدید آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق پرنس روڈ پر نجی پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ  آگ سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پانے کیلئے  فائر بال کا استعمال کیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں