وادی لیپہ کے بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر ، 2 مساجدشہید

مدارس اور پٹرول پمپ بھی لپیٹ میں آ گئے‘دکانداروںکو سامان باہر نکالنے کا موقع نہ مل سکا
مظفر آباد(آئی  این پی )وادی لیپہ کے مشہور تجارتی مرکز کپہ گلی بازار میں خوفناک آگ بھڑکنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ دو مساجد، دو مدارس اور ایک پٹرول پمپ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ رپورٹس کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 60 فیصد بازار جل گیا، آگ کے پھیلنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ دکانداروں کو اپنی دکانوں سے قیمتی سامان باہر نکالنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پاک فوج کے جوان ، پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے