راولپنڈی، لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، چار دکانیں متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز 7 میں لنڈے کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔تفصیل کے مطابق آگ بظاہر شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے کپڑوں کی وجہ سے شدت اختیار کی، متاترہ دکان کے ساتھ دیگر چار دکانیں بھی آگ سے متاثر ہوئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔