پلازہ میں آگ:4 دکانیں جل گئیں

ریسکیو ٹیموں نے کینٹ صدر گول چکر کے قریب پلازہ میں لگی آگ پرقابوپالیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ صدر گول چکر کے قریب پلازہ میں آگ لگ گئی، چار دکانیں جل گئیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب اطلاع ملنے پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحیدموقع پر پہنچ گئے ،ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹریفک کے بہترین انتظامات پر سی ٹی او لاہور نے موقع پر موجود ڈیوٹی وارڈن کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔