جیل روڈ :پلازہ میں آتشزدگی

لینڈ مارک پلاز ہ میںآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، دھواں بھرنے سے لوگ اندر پھنس گئے، ریسکیو1122نے آگ پر قابو پالیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جیل روڈ واقع پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکرمکمل پلازہ کو نذرآتش ہونے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جیل روڈ پر واقع پلازہ لینڈ مارک میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور دھواں بھرنے کی وجہ سے لوگ اندر پھنس گئے ہیں۔ریسکیورز چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچے اور 30 منٹ کی مسلسل کوشش کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے نہ صرف آگ پر قابو پایا بل کہ12منزلوں پر مشتمل اس پلازہ میں واقع کاروباری دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کوبھی آگ کی نذر ہونے سے بچا لیا۔آگ پلازہ کی مغربی جانب واقع سیڑھیوں کے ساتھ بنائی گئی الیکٹریکل وائرنگ ڈکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور تاروں کی انسولیشن جلنے سے کثیف دھواں عمارت میں بھر گیا۔ریسکیورز نے نا صرف آگ پر قابو پیا بلکہ شہریوں کو بھی محفوظ کیا۔ اس فائر ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی3 فائر وہیکلز، 1 ایریل پلیٹ فارم وہیکل، 1 واٹر بائزر،1برانٹو سکائی لفٹ،3ریسکیو وہیکلز،3 ریسکیوموٹربائک ایمبولینسزاور2 ریسکیو ایمرجنسی ایمبولینسز نے حصہ لیا۔