دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پھر سے پانی پھینکنا شروع کر دیا‘آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے
گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس، ساتھ والی عمارت بھی متاثر، پلرز ٹیڑھے ہوگئے، پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سے گاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں،، 48 فیملیز نے ڈی این اے سیمپل جمع کرادئیے
کراچی(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ کے سبب عمارت کا 40 فیصد حصہ منہدم ہوگیا، دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہوگئی، ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست 85 تک پہنچ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے، ایس بی سی اے کے ماہرین نے معائنے کے بعد بتایا ہے کہ دیگر حصے بھی انتہائی کمزور ہے۔ تاجروں سے گزارش ہے کہ ہم سے تعاون کریں اور ریڈ زون سے دور رہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھوئیں سے بھرے ماحول میں جب ریسکیو اہلکار گل پلازہ کی مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں رکھے قرآنِ پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ حالت میں ملے جنہیں ریسکیو اہلکار نے اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ آگ سے مسجد کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کردی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ہے۔ گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ آگ کے باعث گل پلازہ کے ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوگئی، عمارت کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر سائو تھ آفس میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کردی گئی،