جھنگ ، بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا

 15سال کے بھائی نے 13سال کی بہن کیساتھ ملکر باپ کی لاش صحن میں دفنائی
 قتل کے بعدبیٹے نے 10روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا
 پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل گھر کی چھت سے برآمد کر لیا ، مزید تفتیش جاری 
جھنگ(آئی این پی )پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 15سال کے بھائی نے 13سال کی بہن کیساتھ باپ کی لاش صحن میں دفنائی،بیٹے نے 10روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل گھر کی چھت سے برآمد کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔