پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لئے بدستور بند رہے گی

بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا:پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی
 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے)نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں پر ہو گا۔