اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کردی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی مسافر برادر، ملٹری اور کارگو سمیت تمام رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر 2025 تک توسیع کردی ہے