مخصوص گروہ ملک میں دہشتگردی پر ایک لفظ نہیں بولتا لیکن منفی سیاست پروان چڑھانے کے لئے پیش پیش ہے‘ٹک ٹاک پر سیاسی شعبدہ بازی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے
شرپسندی پھیلانے والوں کو جلد نکیل ڈالی جائے گی ، انھیں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ‘‘سیاستدانوں کو تنقید برداشت کرنے کی عادت اپنانا ہوگی :تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے صحافت کا معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کو سراہایا جائے ۔ ٹک ٹاک کی سیاست سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ٹک ٹاک کی سیاست کو ریگولیٹری فریم ورک میں لانا ضروری ہے ۔ مخصوص گروہ ملک میں دہشتگردی پر ایک لفظ نہیں بولتا ۔لیکن منفی سیاست پروان چڑھانے کے لئے پیش پیش ہے ۔ پاکستان فیڈرل یونین کالمنسٹ اور کری ایٹر سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا صحافت کا معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا اسوقت ٹک ٹاک کی سیاست انتہائی خطرناک بن چکی ہے ۔ ٹک ٹا تاک کی سیاست کو ریگولیٹری فریم ورک میں لانا ضروری ہے ۔ مخصوص گروہ ملک میں دہشتگردی پر ایک لفظ بھی نہیں بولتا لیکن عظمی بخاری پر تنقید کرنی ہو ۔ کسی اور سیاستدان اداروںکے خلاف غلیظ زبان اپنانی ہو وہ سوشل میڈیا پر پیش پیش ہوتا ہے ۔ یہ گروہ سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے ۔ ٹک ٹاک کی سیاست ملک کی سیاست کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ ٹک ٹاک پر سیاسی شعبدہ بازی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے سیاست میں سنجیدگی کو پروان چڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا شرپسندی پھیلانے والوں کو جلد نکیل ڈالی جائے گی ، انھیں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔