پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک میں 603 ملین ڈالر قرض کے معاہدے

 غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو غربت سے نکالنے کے  لئے جامع پروگرام شروع کیا جائیگا
یہ منصوبہ 25 اضلاع میں نافذ  ہوگا‘اس سے ایک لاکھ 60 ہزار 866 گھرانے مستفید ہوں گے
؁اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے مابین  مجموعی طور پر 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرض معاہدوں پر دستخط کر دئیے گئے  ۔معاہدوں پراسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹررامی احمد اوراقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹر ی محمد حمیرکریم نے دستخط کئے۔معاہدوں کے تحت انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو غربت سے نکالنے کے  لئے ایک جامع تخفیفِ غربت پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس پروگرام کی مجموعی لاگت 134.2 ملین ڈالرہے،جس میں اسلامی ترقیاتی بینک 118.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا،یہ منصوبہ ملک کے 25 اضلاع میں نافذکیا جائیگاجس سے ایک لاکھ 60 ہزار 866 گھرانے مستفید ہوں گے۔