اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے ذیلی ادارے آئی ٹی ایف سی میں معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کے تحت پاکستان کو 51کروڑ 30لاکھ ڈالر کی اجتماعی مرابحہ فنانسنگ سہولت فراہم کی جائے گی۔ بین الاقوامی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن کے مطابق یہ فنانسنگ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ دستخط کی تقریب میں صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر نے شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔