قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لانے کیلئے استعمال ہوگی:اعلامیہ
اسلام آباد (آئی این پی )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدت کیلئے استعمال ہوگی، تقسیم کار کمپنیوں کی پائیدار بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا، ابتدائی مرحلے میں تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔ منصوبے کے تحت 3 لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا منیجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے، منصوبے کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے