مریم نواز کی اے آئی تصاویر، 40 اکاؤنٹس کی شناخت، شہباز گل اور عمران ریاض بھی ملوث

مریم نواز کی اے آئی تصاویر، 40 اکاؤنٹس کی شناخت، شہباز گل اور عمران ریاض بھی ملوث

یواےای کے مہمانوں کی ساتھ مریم نواز کی اے آئی تصاویر بنانے والوں کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 18 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جرم میں ملوث 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا جبکہ 8 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ کیس میں ملوث 2 ملزمان شہباز گل اور عمران ریاض خان اس وقت بیرون ملک ہیں۔40 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کی جا چکی ہے، اور مزید اکاؤنٹس کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سائبر کرائم کے تمام سرکلز نے جوائنٹ ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر 50 چھاپے مارے ہیں۔

چوہدری سرفراز نے کہا کہ ملک اور دوست ممالک کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان تمام عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو مضبوط بنایا گیا ہے اور سزائیں سخت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ شہباز گل ڈاکٹر بھی ہیں یا نہیں، لیکن ان کے لیے وہ صرف ایک ملزم ہیں۔