امریکی فوج نے کویت میں امریکی فوجی تنصیب پورٹ شابہ پر ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔
حملہ اتوار کے روز ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے۔پینٹاگون کے مطابق، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق آئیووا امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا، اور ان کی شناخت درج ذیل ہے:
نوح تیجنز
نکول امور
کوڈی خورک
ڈکلن
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوا۔خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سکیورٹی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔