ایف آئی اے نے مریم نواز اور یو اے ای صدر کی جعلی تصاویر و ویڈیوز کے معاملے میں تحقیقات شروع کر دیں، 3 گرفتاریاں۔

ایف آئی اے نے مریم نواز اور یو اے ای صدر کی جعلی تصاویر و ویڈیوز کے معاملے میں تحقیقات شروع کر دیں، 3 گرفتاریاں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر و ویڈیوز کے معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقدمات درج کر کے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

 اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کر رہے ہیں۔ اس ٹیم میں ایف آئی اے کے فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔ابتدائی طور پر ایف آئی اے نے 20 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، جن کے ذریعے یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق، تحقیقات سورس رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی گئیں اور اس معاملے میں اب تک تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جس سے سوشل میڈیا صارفین میں غلط معلومات اور افواہوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس کا سراغ لگا کر مقدمات درج کیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، اور سوشل میڈیا پر ایسے مواد کی پھیلائی جانے والی جھوٹی اطلاعات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔