شہری سے3لاکھ لوٹ لیے،2موٹریں،سولرپلیٹیں چوری

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) تھانہ اے ڈویڑن کے علاقہ محلہ سلطان پورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے شہر تابش سے 2 لاکھ95ہزار نقدی ،قیمتی سامان چھین لیا ،تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ کلسیاں بھٹیاں میں چوروں کے گروہ نے زرعی رقبہ پر لگی دو عدد موٹریں اور سولر پلٹیں چوری کرلیں،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ کچی کوٹھی کے قریب ڈاکو نجی ملز میں ڈیوٹی پر جانیوالے مزدور راحیل خان سے موٹرسائیکل ،ہزاروں کی نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔