شہریوں سے لاکھوں لوٹ لیے،5موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکو ئوں نے شہری  سے 2لاکھ نقدی،ڈلیوری بوائے سے سامان چھین لیا
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کانی والا کے قریب سے ڈاکو ئوں نے ریاست علی سے 1لاکھ 75ہزار نقدی ،موبائل فون ، بہادر پورہ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے محمدرضوان سے 20ہزار نقدی ،موبائل فون ، حویلی خوشحال سنگھ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے محمدندیم سے 22ہزار نقدی ،موبائل فون ، علاقہ لیل کے قریب سے ڈاکو ئوں نے گجومتہ لاہور کے رہائشی تاج محمد سے 25ہزار نقدی ، موبائل فون، نواب سٹی پتوکی سے ڈاکو ئوں نے فاسٹ فوڈ کی ڈلیوری لے کر جانے والے راحیل ارسلان سے سامان ،بہادر پورہ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے ساجد علی سے 37ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، چوری کی وارداتوں میں ساندہ سے عصمت آ کی موٹرسائیکل، پیرووالا سے محمدوقار کی موٹرسائیکل، اڈا مصطفی آباد سے شجاع الدین کی موٹرسائیکل، تلونڈی سے شاہ زیب کی موٹرسائیکل، مولا پور روڈ الہ آباد سے ملک رفیق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔