لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے خواتین سے لوٹ مار اور موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سی بی ڈی پنجاب کے قریب 2 خواتین سے واردات کرکے فرار تھے، ان سے چھینا گیا لیڈیز بیگ، زیور، 1لاکھ سے زائد نقدی، موبائل فون اور گلبرگ، فیصل ٹاوٓن سے چوری ہونیوالی 3 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے۔ملزم عمران 29 جبکہ فیاض چوری و ڈکیتی کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔